فوج کی مخالفت سے متعلق فواد چوہدری بول پڑے، ٹویٹ نے سیاسی میدان گرم کردیا۔۔۔ اہم خبر آگئی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا ،اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا ،فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے،مشرق وسطیٰ کو دیکھ لیں۔ 

فوادچودھری نے کہاکہ آرمی ایکٹ پر سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا ،اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے،ان کاکہناتھا کہ فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی باﺅنڈریز خود دیکھنی چاہئیں، ان دونوں اداروں کا متنازع ہونا تباہ کن ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں