یوسف رضاگیلانی بال بال بچ گئے، پیپلز پارٹی کی صفوں میں خوشی کی لہر۔۔۔ اہم خبر آگئی

اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی ،انعام اکبرسمیت ملزموں کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی، سابق پی آئی او سلیم بیگ نے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی۔

احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی، یوسف رضا گیلانی، انعام اکبرسمیت ملزموں کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

دوسری جانب سابق پی آئی او سلیم بیگ نے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس سے بری کیا جائے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت نے قومی اسمبلی میں واپس لے لیاہے ،حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے اعلان بھی کرچکی ہے، انعام اکبر کو کراچی میں کیس کے باعث عدالت پیش نہیں کیاجاسکا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں