ایک ہی کمرے میں 6 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ہلاکت ۔۔۔۔ گجرات سے افسوسناک خبر آگئی

گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں آج صبح ایک گھر سے نکلنے والے دھوئیں نے اہل علاقہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اہل علاقہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ آگ اس کمرے میں لگی ہے جہاں گھر کے 6 نوجوان لڑکے لڑکیاں سو رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تمام افراد کی موت کمرے میں اچانک آگ لگنے سے ہوئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صادق آباد میں افسوس ناک واقعہ، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے والا جہاز گر کر تباہ، دونوں پائلٹ موقعےپر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صادق آبد میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے والا جہاز گر کر تباہ، دونوں پائلٹ موقعےپر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثہ نواحی علاقے چک 255 میں سپرے کر رہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جہاز میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے دو افراد بھی سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد موقعے پر پہنچ گئے۔ یادرہےکہ ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے ٹڈی دل کی انسدادی سرگرمیوں میں شامل محکموں کے افسران کو ہدایات دی تھیں کہ چولستان اور اس سے ملحقہ یونین کونسلوں میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اور ٹڈی دل کی نشاندہی پر فوری طور پر ٹیمیں بھیج کر سپرے کرایا جائے تاکہ ٹڈی دل کا خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ضلع بھر میں انسداد ٹڈی دل مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنا کردار ادا کریں اور ضلع میں تشکیل دی گئی سرویلنس ٹیمیں مستعدی سے کام کریں اور تمام امور کی مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹڈی دل کی نشاندہی پر فوری طور پر سپرے کرایا جائے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں