پاکستانی خبریں

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آتے ہی حکومتی صفوں میں ہلچل مچ گئی

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جے یو آئی (ف)کے رہنما اور رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور پرویز مشرف کی سزا پر بات چیت ہوگی، اپوزیشن ارکان اجلاس میں اپنی پارٹی کا مؤقف پیش کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران کے تقرر سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی گرفتاریوں سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: مفتاح اسمٰعیل کو موقع ملا تو وہ دوبارہ قوم کیلئے کیا کام کریں گے؟ نون لیگیوں میں تھرتھلی مچ گئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل نے رہائی کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، انہوں نے جو کیا صرف عوام کے لیے کیا۔

مفتاح اسمٰعیل کی اسلام آباد سے کراچی آمد پر ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

 

 

Related Articles

Back to top button