پاکستانی خبریں

عوام کرلے تھوڑی احتیاط، موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر۔۔۔ نیا شیڈول سامنے آگیا

موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے603 دوگھنٹے40منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کوئٹہ جانے والی پرواز325 ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی یہ پرواز 11بجے روانہ ہوگی۔

سکھر اور کراچی سے آنے والی پروازوں کو دھند کے باعث اسلام آبادلینڈ نہ کیا جاسکا، سرین ایئرلائن کی پرواز ایک گھنٹے کی تاخیر سے کراچی سے اسلام آباد پہنچے گی، گلگت سے آنے والی پرواز پی کے604 اور اسکردو سے آنے والی پرواز452 بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران کے جہاز کا رخ اچانک اسلام آباد ائیر پور ٹ سے موڑ کر پشاور کی طرف مگر کیوں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران کے جہاز کا رخ اچانک اسلام آباد ائیر پور ٹ سے موڑ کر پشاور کی طرف کردیا گیا، اندرونی خبر نے تہلکہ مچا دیا۔

 

Related Articles

Back to top button