پاکستانی خبریں

بلاول بھٹو زرداری 2020 میں اِس ملک کے وزیراعظم بنیں گے, حیران کن انکشاف نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

بینظیربھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا،ملک میں جمہوریت بی بی کی وجہ سےقائم ہے،بلاول بھٹو زرداری 2020 میں اِس ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور ہم ایسا کر کے دکھائیں گے۔

وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نےکہا ہےکہ بینظیربھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا،ملک میں جمہوریت بی بی کی وجہ سےقائم ہے،بلاول بھٹو زرداری 2020 میں اِس ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور ہم ایسا کر کے دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا، شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی ملک میں جمہوریت کی بحالی پر نچھاور کردی، شہید بی بی نے دو آمروں کےخلاف تاریخی جدوجہد کی۔اُنہوں نےکہاکہ بےنظیرشہیدنےضیاءکےخلاف جدوجہد میں اپناعظیم والد،بھائی اوربڑی تعداد میں کارکنوں کی قربانیاں دیکر جمہوریت بحال کی اورجنرل پرویز مشرف کے خلاف خود جان کا نذرانہ دیکر جمہوریت بحال کروائی۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے قائم ہے، اس جمہوریت کے پودے کو پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد سے ایک تناور درخت بنائے گی۔

Related Articles

Back to top button