پاکستانی خبریں

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھماکہ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، متعدد افراد کی حالت تشویشناک

لاہور میں مقامی ہوٹل میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقے سمن آباد میں سلنڈر کے دھماکے میں دس افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سلنڈر کے دھماکے میں دس افراد زخمی ہوگئے ۔واقعہ سمن آباد میں ایک ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button