پاکستانی خبریں

سعودی وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود آج (جمعرات) اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ باہمی مفاد کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے دورے بہترین تعلقات کے عکاس ہیں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button