پاکستانی خبریں

نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، بڑے بیان نے ن لیگ میں کھلبلی مچا دی

نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔ تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میں تمام لوگوں کاشکرگزارہوں کہ بھارتی مسلمانوں کی آواز سے آواز سے ملائی، بھارت کے اقدام کے خلاف راجہ بازار سے لاکھوں افراد کی ریلی نکالیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شاید وہ وقت آگیا ہے کہ بھارت پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑے، اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اور لٹیروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button