پاکستانی خبریں

مریم اورنگزیب نے کیوں وسیم اکرم کا نام لینے سے معذرت طلب کرلی؟ خبر نے تہلکہ مچادیا

مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں بڑھتی ہوئی گندگی پر پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

لاہور میں لیگی رہنما ایاز صادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک عظیم کرکٹر سے تشبیہہ دی جاتی ہے میں اس کرکٹر کانام بھی نہیں لوں گی کیونکہ وہ ایک بہترین کھلاڑی تھے لیکن عثمان بزدار کانام ان کے نام کے ساتھ جوڑ کر اس کرکٹر کا نام ہی کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا پنجاب کے وزیراعلیٰ ایسے ہیں کہ تین دن سے لاہور کا کوڑا نہیں اٹھایاجاسکا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ رانا ثنااللہ پر منشیات اسمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے الزامات لگانے پراللہ تعالیٰ کو جان دینے والے قلمدان واپس کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا نوازشریف نے ملک کو قائد کے اصولوں کے مطابق چلانے کی کوشش کی۔ لیگی رہنماؤں کو جیل میں ڈالتے رہیں یہ 3 نام تبدیل نہیں ہوں گے،مسلم لیگ ن کبھی بھی دباؤ کا شکار نہیں ہوگی اور ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔ لیگی رہنماوَں کے جیل جانے سے عمران خان لائق اور اہل نہیں ہوں گے۔15ماہ گزرگئے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔انہوں نے کہاچیئرمین نیب سلیکٹڈ وزیراعظم کے اعلیٰ کار ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اور پی ٹی کے کئی دیگر رہنما عثمان بزدار کو پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کپتان وسیم اکرم سے تشبیہہ دیتے ہوئے انہیں وسیم اکرم پلس بلاتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button