پاکستانی خبریں

احسن اقبال پر نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ظلم کیا، رانا ثناءاللہ کی بے گناہی پوری دنیا نے دیکھ لی، پی ٹی آئی حکومت سے متعلق بڑا بیان

احسن اقبال پر نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ظلم کیا، رانا ثناءاللہ کی بے گناہی پوری دنیا نے دیکھ لی، عمران خان جتنا جھوٹا اور یوٹرن لینے والا وزیر اعظم نہیں دیکھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پر نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ظلم کیا، رانا ثناءاللہ کی بے گناہی پوری دنیا نے دیکھ لی، عمران خان جتنا جھوٹا اور یوٹرن لینے والا وزیر اعظم نہیں دیکھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ احسن اقبال کی امانت اور دیانت کسی شک و شبہے سے بالا تر ہے، وہ بہت ہی قابل آدمی ہیں اور ان کی پاکستان اور سی پیک کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ ان کے خلاف دور دور تک کرپشن کا کوئی اشارہ بھی نہیں ہے، ان کے ساتھ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے بدترین ظلم کیاہے، نیب ایک متنازعہ ادارہ بن چکا ہے۔

رانا ثناءاللہ کی ضمانت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کی ضمانت سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا اور ان کی بے گناہی پوری دنیا کے سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا غصہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف ہے، وہ انتقامی کاروائی کی بجائے نصف توجہ ملک کی بہتری پر دیتے تو حالات اتنے برے نہ ہوتے، میں نے پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں اس قدر یو ٹرن مارنے والا اور جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔

Related Articles

Back to top button