پاکستانی خبریں

وزارت پاور ڈویژن نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی، عوام خوشی سے نہال

وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے کرسمس ڈے پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت پاورڈویژن کی جانب سےلاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، شیڈول کے مطابق منگل کی شام سے لیکر 26 دسمبر کی صبح تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی،اس کیساتھ ساتھ کرسمس ڈے پر چرچز پر اضافی ٹیمیں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی فنی خرابی کی صورت میں اسے بروقت دور کر کے بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button