پاکستانی خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا، سینئر رہنما حیران

پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے، لاہورہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سماعت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کوراولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی۔جلسے کی اجازت لاہورہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جلسے کی اجازت دی۔ جسٹس طارق عباسی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور فریقین کا موقف جاننے کے بعد پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں 27 دسمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا۔

بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور مرکزی قیادت کی شرکت کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی خطرات کے باعث پیپلزپارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ضلعی انتظامیہ کے انکار کے بعد پیپلز پارٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ سے رجوع کیاتھا۔

 

Related Articles

Back to top button