پاکستانی خبریں

ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی سے متعلق بُری خبر آگئی، نون لیگی اراکین مین ہلچل مچ گئی

ایل این جی کیس میں گرفتار شاہدخاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس پر اڈیالہ جیل حکام نے سابق وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کیاہے۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی ،ڈاکٹرز نے جیل حکام کو شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کردی،جیل حکام نے شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی نجی ہسپتال میں دوبارہ سرجری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: احتساب عدالت نے احسن اقبال کیخلاف بڑا فیصلہ سُنا دیا، پوری نون لیگ میں کہرام مچ گیا

یاد رہے کہ ن لیگی رہنما کو جج محمدبشیر کے روبرو پیش کیا گیا اور نیب کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

وکیل صفائی طارق محمود جہانگیری نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ہمیں گرفتاری کی وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ جو گراؤنڈز ہمیں دیے گئے اور جو پڑھے گئے وہ مختلف ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button