پاکستانی خبریں

امن کے لیے ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے میں کہا ہے کہ ہم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات جوانوں اور افسروں سے بھی ملاقات کی۔

اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن کے لیے ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

 

 

نہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہم دشمن کے مس ایڈونچر اور جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

بعد ازاں آرمی چیف نے مظفر آباد میں سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی شہریوں کی عیادت کی۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دنوں بھی دیوا سیکٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ اور متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے براہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب کی اطلاع ہے، یہ سارے عوامل امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button