پاکستانی خبریں

شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی اپیل واپس لینے پر خارج

سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی اور نیب نے اپیل میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کوچیلنج کررکھاہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے، ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کا مقدمہ چل رہاہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست غیرموثرہونے کی بنیاد پر واپس لیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ ہائیکورٹ کا وارنٹ معطلی کا فیصلہ کسی کیس میں بطورنذیراستعمال نہیں ہوگا، عدالت نے نیب کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

Related Articles

Back to top button