پاکستانی خبریں

گیس کی طلب میں بے شمار اضافہ، جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

گیس کی طلب میں تيرہ فیصد اضافے پر سوئی ناردرن حکام کہتے ہیں طلب بڑھنے کے باوجود گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جارہی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے رواں سال دسمبر میں گیس کی طلب میں تيرہ فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ برس دسمبر میں گیس کی مجموعی طلب تيرہ سو ستاسی ایم ایم سی ایف ڈی تھی جو اس سال بڑھ کر پندرہ سو پنتيس ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے۔

حکام کا کہناہے کہ گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیاد پر گیس فراہمی کیلئے پنجاب میں صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔

تاہم لاہور، ملتان، بہاولپور اور پشاور میں بعض مقامات پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹیں ہیں جن کو دور کرنے کیلئے عملہ مصروف ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button