پاکستانی خبریں

شیخ رشید کی حیثیت نیب کے نائب قاصد جیسی ہے، بڑے بیان نے ملکی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

شیخ رشید سے نہ ریلوے سنبھالی جاتی ہے نہ زبان، ان کی حیثیت نیب کے نائب قاصد جیسی ہے۔ بڑے بیان نے تہلکہ مچا دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی قوت صرف عوام ہیں،شیخ رشید کی حیثیت نیب کے نائب قاصد جیسی ہے.

ذرائع کےمطابق شیخ رشید کی طرف سےپیپلز پارٹی کی قیادت کےخلاف بیان بازی پرردِ عمل کااظہارکرتےہوئےپلوشہ خان نےکہا کہ جی ایچ کیو کا چار نمبر دروازہ سیاسی گداگروں کیلئے بند ہونا چاہیے کیونکہ شیخ رشید جیسے سیاسی گداگروں سیاست کو آلودہ کردیا ہے۔پلوشہ خان نے کہا کہ شیخ رشید سے نہ ریلوے سنبھالی جاتی ہے نہ زبان ، اداروں کیلیئے نائب قاصد کی نوکری کرنیوالے شیدے جاسوس کا اپنا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی قوت صرف عوام ہیں۔

Related Articles

Back to top button