پاکستانی خبریں

شریف فیملی کے اوسان خطا ۔۔۔!!! نواز شریف کس خوفناک مرض کا شکار ہیں؟ پاکستانیوں کے لیے افسوسناک خبر

 ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کینسر لاحق ہونے کا شُبہ ظاہر کیا ہے۔

  ڈاکٹروں کی جانب سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ کینسر تو نہیں ہے۔ نواز شریف کے معالجین کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ میاں نواز شریف کے گائز ہسپتال کے کینسر سینٹر میں مزید ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

میاں نواز شریف کے لندن میں علاج کے دوران جو بھی تشخیصی ٹیسٹ ہوئے ہیں، ان میں اُن کے پلیٹ لیٹس گِرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔ حالانکہ ہوموتھرائیٹو پینیا کی جو بھی بنیادی وجوہات ہو سکتی ہیں، ان سب کو معالجین نے رد کر دیا ہے.

تاہم ابھی تک بیماری کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ اب نواز شریف کا لندن میں جو تازہ پیٹ سکین ہوا ہے، اُس کی رپورٹ سے معالجین کو یہ شُبہ ہوا ہے کہ میاں نواز شریف کو کینسر لاحق ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے اُن کے پلیٹ لیٹس گِر رہے ہیں۔

اسی وجہ سے اب اُن کے گائز اسپتال کے کینسر سنٹر میں ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، تاکہ پتا چل سکے کہ پلیٹ لیٹس گِرنے کی وجہ کہیں کینسر کا عارضہ تو نہیں ہے۔ ان ٹیسٹوں کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ڈاکٹرز کی جانب سے یقین سے کچھ بتایا جا سکے گا۔

گائز ہسپتال لے جاتے وقت میاں نواز شریف کے ساتھ حُسین نواز اور ناصر بٹ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس وقت معالجین کی جانب سے کینسر کی تشخیص کے حوالے سے ہی توجہ دی جا رہی ہے۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ تین روز سے میاں محمد نواز شریف کو مسلسل ہسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے۔ پہلے دو روز سابق وزیر اعظم کو رائل برامپٹن ہسپتال میں لے جا کر ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے۔

جہاں پر اُن کا کارڈیک کے حوالے سے معائنہ کیا گیا۔ وہاں بھی ان کے پلیٹ لیٹس چلنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button