پاکستانی خبریں

جسٹس گلزار احمد بن گئے ستائیس ویں چیف جسٹس آف پاکستان

جسٹس گلزار احمد نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ستائیس ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد سے عہدے کا حلف لیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان اور معزز جج بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان بن گئے۔

ایوان صدر میں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں جسٹس گلزار احمد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ صدر پاکستان، وزیر اعظم عمران خان ، سینئر جج صاحبان اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

جسٹس گلزار 27 ویں چیف جسٹس آف پاکستان بنے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button