پاکستانی خبریں

سعودی سفارتخانے کا بیان بالآخر آگیا سامنے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کیا ہوگئے ہموار؟ خطے میں ہلچل

سعودی سفارتخانے نے پاکستان پر سعودی عرب کے دباوَ سے متعلق خبروں کی تردید کردی، سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاکستان پردباوَ اور دھمکی سے متعلق خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

کوالالمپورسمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر سعودی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان کو سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبورکرنے کی خبر بے بنیاد ہے،پاکستان کودھمکی دینے کی خبر بھی مستردکرتے ہیں۔

سعودی سفارتخانہ نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات میں دھمکیوں کی زبان استعمال نہیں ہوتی، پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تذویراتی تعلقات ہیں۔ سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے، سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا۔

 

Related Articles

Back to top button