پاکستانی خبریں

وزارت داخلہ کے افسران اور عملے پربڑی پابندی عائد کر دی گئی؟ جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کے افسران اور عملے کی میڈیا سے گفتگو پرپابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افسران اور عملے کو سوشل میڈیا پر بھی مؤقف دینے سے روک دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی پولیس، نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام سیکرٹری داخلہ کی تحریری اجازت کے بغیر مؤقف نہیں دے سکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ نے پولیس سمیت دیگر محکموں کے سرکاری افسران کے میڈیا سے بات کرنے پرپابندی عائد کی تھی۔

سندھ حکومت کی جانب سے پولیس سمیت 11 محکموں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button