پاکستانی خبریں

اسرائیل کا پاکستان پر بڑا سائبرحملہ، اعلیٰ حکام کے اکاونٹس نشانے پر، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

پاکستانی حکام کے وٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے کا انکشاف، نشانے پر پاکستانی سینئر دفاعی اور انٹیلیجنس اہلکار،وکلا ، صحافی اور سفارتکارشامل

اسرائیل نے پاکستان پر بڑا سائبرحملہ کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کے وٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی حکام کے وٹس ایپ اکاؤنٹس اسرائیل کے نشانے پر ہیں۔ مذکورہ اخبار کی طرف یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت پاکستانی حکام کے وٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کر کہ انکی خفیہ جانکاری حاصل کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں کیا کہا گیاہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ سال بھی پاکستان حکام کے قریباً چوبیس اکاؤنٹس ہیک کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل ہیکرز کے اس عمل کی بہت زیادہ مذمت کی گئی ہے اور اس کے خلاف حکمت عملی تیار کی لی گئی ہے تا کہ اس قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔

پاکستان کے جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ کی طرح کی کوئی دوسری ایپ بنائی جائے جو کہ اس کی متبادل ہو۔

یاد رہے کہ پا کستان کے خلاف اس طرح کے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ اس سے قبل پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی تھی۔ ہیکرز کی جانب سے پیغام دیا گیا تھا کہ اس منصوبے کو بند کیا جائے۔

اب یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے وٹس ایپ اکاؤنٹس روس ہیکرز کی جانب سے ہیک کیے گئے ہیں۔ ان میں پاکستان کے دفاعی، انٹیلیجنس، وکلا اور بزنس حکام شامل ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button