پاکستانی خبریں

حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، دو بڑے ممالک کے ویزاکا مسلئہ حل کر دیا، عوام میں خوشی کی لہر

زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کویت اور بحرین کے ساتھ ویزوں کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت اور بحرین کے ویزوں کا مسئلہ حل ہو گیا ہے خاص طور پر وزٹ ویزہ میں اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے اور اب اس اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان بھی جلد کویت کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ کویت نے 2011 میں سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانیوں کے لیے نئے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2017 کے کویت دورے پر ویزا پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کرلیا گیا تھا۔

زلفی بخاری نے وزارت کی کارکردگی بارے میں بھی بتایا اور اس حوالے سے لوگوں کےسوالات کے جواب بھی دیے۔

ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری نے بتایا کہ ’ایئرپورٹ پر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ تیار کی ہے جو اگلے ہفتے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب بیرون ملک سے ڈیوٹی فری گاڑیاں پاکستان لانے کے مطالبے پر زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینا چاہتی ہے جو بینکوں کے ذریعے رقوم پاکستان بھیجتے ہیں۔

اس کے علاوہ زلفی بخاری نے نوجوانوں کو خوشخبری دی کے بہت جلد نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی سے متعلق ایم او یو سائن ہو رہا ہے۔

ایم او یو سائن یعنی اس حوالے سے جاپان نے آئی ٹی کے شعبہ سے وابستا لوگوں کو جاب کی فراہمی کا کہا ہے تو اب جن لوگوں کو پاکستان میں موقع نہیں مل سکا وہ جاپان جا کر روزگار کما سکیں گے۔

زلفی بخاری نے بتایا کے جرمنی جلد پاکستان میں ٹریننگ سینٹر بھی قائم کرے گا تاکہ لیبر فورس تیار کرکے بھیجی جا سکے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے پاکستان اور کویت کو مزید قریب آنے کا موقع بھی ملے گا۔

Related Articles

Back to top button