پاکستانی خبریں

چین نے پاکستان کو کونسے بڑے اور قیمتی تحفے سے نواز دیا؟ جان کر سب حیران ہو گئے

پاکستان نے چین کی جانب سے پرانے سفارتخانے کی عمارت حوالے کرنے کی پیشکش شکریے کے ساتھ قبول کرلی ہے۔ چین کی جانب سے تحفتا دی گئی اس عمارت میں فارن سروس اکیڈمی کو منتقل کر دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں چین کے سفارتخانے کی پرانی عمارت کا دورہ کیا تو ان کا خیر مقدم کرنے کے لیے پاکستان میں چین کے متعین سفیر یاؤ جنگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

80 کینال پر مشتمل چین کے پرانے سفارتخانے کی عمارت کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔

چین کے سفارتخانے کی عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کی جائے گی جس کے بعد اسے وزارت خارجہ کے حوالے کیا جائے گا۔

عمارت کی تزئین و آرائش پر اٹھنے والے تمام اخراجات جذبہ خیر سگالی کے طور پر چین کی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ قریشی نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی چینی حکومت اوران کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں ںے عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم خان اور ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button