پاکستانی خبریں

اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان نے بڑا بیان جاری کر دیا

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، حکومت فرض ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل کے فیصلےسے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی، حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے جا رہی ہے، کوئی آئینی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو قانون حرکت میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنا قانونی حق ہے، اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، حکومت فرض ادا کرے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم سرمایہ داروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، منفی پروپیگنڈا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دے گی، حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پروزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button