پاکستانی خبریں

پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ ٹی وی پر کیا دیکھتے ہیں؟ جان کر آ پ بھی ہوںگے حیران 

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے دلچسپ ریمارکس دیے ہیں کہ میں ٹی وی پرصرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی تو اس دوران وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ کیا ہوا حالات کو، صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے، آپ نے تو کچھ نہیں کرنا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا بلکہ ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

Related Articles

Back to top button