ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ہر طرف خوف و ہراس

ملک کے مختلف علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد لوگ گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔

ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی کہ مانسہرہ، بٹگرام، سرگودھا، چنیوٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور زلزلے محسوس کرنے کےبعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے علاوہ دیگر ہمسایہ ملکوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک زلزلے سے کسی حادثے کی کوئی خبریں نہیں ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش جبکہ گہرائی 210 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں