پاکستانی خبریں

فاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی پھانسی سے متعلق بڑی بات کہہ دی، پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

فاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے جو کیا ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

جو ججز مشرف کے ساتھ ملوث تھے، ان کو پھانسی کب ہوگی اوراین آر او لینے والوں کو پھانسی کب ہوگی ؟ جج صاحب کی جانب سے جوزبان استعمال کی ہے کہ وہ عجیب ہے، یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق اس وقت ہوتا جب اس میں ملوث تمام افراد کااحاطہ کیا جاتا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں دوادارے آمنے سامنے آکر کھڑ ے ہوگئے ہیں، اس میں ملک کی تباہی ہے ، اس طرح ملک دشمنوں کو موقع دیاجارہاہے۔
پرویز مشرف بیمار ہیں، ان پرفیصلہ دیدیا اورایک طرف ایک آدمی انگور کھاتا ہوا باہرچلاگیا۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اگرآرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہوگی تو مجموعی طور پرسب کیخلاف ہوگی جو اس کیس میں ذمہ دار تھے ، مشرف کے ساتھ پی سی او والے ججز تھے اوراین آر او والے سیاستدان تھے۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

یاد رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف کیس کا فیصلہ سنانے کے لئے 28 نومبر کی تاریخ مقرر کی، وزارت داخلہ اور پرویز مشرف کے وکیل نے فیصلہ روکنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ 27 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button