پاکستانی خبریں

وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی نے پہلی بار منظر پرآکر ایسا کیا کیا؟ پولیس بھی دہنک ہو کر رہ گئے

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پی آئی سی حملے کے بعد سے مفرور ہیں جبکہ پولیس نے ان کی گرفتار ی کیلئے گھر پر چھاپے بھی مارے تاہم آج 10 روز کے بعد وہ منظرعام پر آئے ہیں اور انہوں نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے ۔

عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔حسان نیازی کا کہناتھا کہ میرا پی آئی سی حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتاہوں لیکن پولیس گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں ،عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ، مجھے پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں ۔

پولیس کا کہناہے کہ حسان نیازی پی آئی سی کے باہر توڑ پھوڑ اور گاڑی کو آگے لگانے کے واقعے میں نامزد ہیں ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل وکلاءنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڑیالوجی پر دھاوا بولا اور شدید توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ڈاکٹر وہاں سے جانے پر مجبور ہو گئے اور نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث تین مریض جان کی بازی ہا ر گئے ۔

Related Articles

Back to top button