پاکستانی خبریں

پاک افغان سرحد پر افسوسناک دھماکہ، فوجی جوان شہید اور زخمی، افسوسناک خبر

 افسوسناک واقعہ لنڈی کوتل کے مقام پر سرحد پر باڑ لگانے کے کام کے دوران پیش آیا، 4 جوان شدید زخمی بھی ہوئے انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید۔

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید، افسوسناک واقعہ لنڈی کوتل کے مقام پر سرحد پر باڑ لگانے کے کام کے دوران پیش آیا، 4 جوان شدید زخمی بھی ہوئے انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر لنڈی کوتل کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

شہید ہونے والے جوان کا نام لانس نائیک تقدیر علی بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف تھے، جب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے باعث پاک فوج کے 4 جوان بھی زخمی ہوئے۔ زخمی فوجی جوانوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button