پاکستانی خبریں

ججز اور وکلاء کی بہترین تربیت توجہ شروع۔۔۔!!! وکیلوں اور ججوں کو کہاں بھیجنا ہے ؟ چیف جسٹس آف پاکستان کا بڑا اعلان

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کہا بہترین ججز فاٹا میں بھیجیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا کو بھی کہا،کوشش تھی کہ فاٹا کے انضام کے بعد یہاں انصاف کے نظام پرخصوصی توجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ججز،وکلاء اور عملے کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔

تحقیقات کے بل بوتے پر قومیں ترقی کرتی ہیں۔تحقیق کی بنیاد پر جج مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے سکتا ہے۔ججوں کا تحقیق کی طرف رحجان خوش آئند ہے۔

تحقیق کی سب سے زیادہ ضرورت وکلاء اور ججوں کو ہوتی ہے۔ کسی معاشرے کی اقدار جانے بغیر اصلاحات کا عمل بے اثر ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بہترین وکلاء کو قبائلی اضلاع میں پریکٹس کے لیے جانا چاہئیے۔

Related Articles

Back to top button