پاکستانی خبریں

ہر سپاہی کو دکھ ہوا۔۔۔! چوہدری شجاعت کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائے جانے سے سرحد پر کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا ہے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہمیں سپاہی کے جذبات کی بھی فکر ہونی چاہیے، جبکہ سالار کو غدار کہا جائے گا تو بارڈر پر تعینات فوجی پر کیا بیتے گی؟

چوہدری شجاعت نے کہا کہ کسی بھی ملک کا آرمی چیف آسانی سے نہیں بنتا، جبکہ جنرل کے عہدے تک پہنچنے والے میں ملک و قوم کے لیے محبت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جعلی قابلیت کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ مشرف کیخلاف غداری کا واویلا ان سے حلف لینے والے کر رہے ہیں۔

سربراہ مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ عوام کو گمراہ کن لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جبکہ منفی پراپیگنڈے سے صرف دشمن ملک کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button