پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی کے رہنما خوشیدشاہ کی رہائی پر نیب سامنے آگئی۔۔۔ سندھ کی مرکزی جماعت پر لٹک رہے ہی خطرے کی تلوار

سیشن جج نے پیپلز پارٹی کے رہنما خوشیدشاہ کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشیدشاہ کی رہائی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

نیب کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خورشیدشاہ کی رہائی سے متعلق نیب سکھر عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی بھی ضمانت منظور، سکھر میں جیالوں کا جشن

یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھر کی احتساب عدالت نے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو 5 روزہ عدالتی ریمانڈ پورا ہونے پر جج امیر علی مہیسر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے ایمبولنس کے ذریعے عدالت لایا گیا، جہاں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

Related Articles

Back to top button