پاکستانی خبریں

مسافر ہوجائیں خبردار! ائیرپورٹ پہچنے سے پہلے فلائٹ ٹائم کنفرم کریں۔۔۔ موسم نے کیا شیڈول خراب

ملک میں شدید دھند کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث آج بروز بدھ کو بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے، مسافر کال سینٹر سے مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

موسم اور شدید دھند کی ناموافق صورتحال کے باعث18 دسمبر بروز بدھ کو پی آئی اے کی پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے302دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے303 ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے759 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی، اس کے علاوہ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے742 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نےمسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

 

Related Articles

Back to top button