پاکستانی خبریں

مشرف سزائے موت: صدر کے پاس سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اختیار ہے، بڑے بیان نے تہلکہ مچا دیا

صدر کے پاس سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اختیار ہے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی میدان میں آگئے۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اختیار ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، قانونی ٹیم معاملات دیکھے گی۔ تفصیلات کے متعلق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے پاس سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اختیار موجود ہے، حکومت کا ابھی سرکاری موقف نہیں آیا ہے، اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، قانونی ٹیم معاملات دیکھے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بیان دیا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پرافواج پاکستان کا غصہ اس فیصلے سے بھی زیادہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن توچاہتی ہے کہ کوئی حادثہ جنم لے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پرافواج پاکستان کا غصہ اس فیصلے سے بھی زیادہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں چالیس سال خدمت کرنے والا غدار نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا تھا کہ حالات بہتری کے بجائے خراب ہونگے،وزیر اعظم کی واپسی پر حکومت رد عمل دے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے پاس اپیل کے لیے ابھی 30 دن ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا تھا کہ اپوزیشن تو چاہتی ہے کہ کوئی حادثہ جنم لے۔

اس سے قبل افواج پاکستان نے کہا تھا کہ فیصلے پر فوج میں غم وغصہ اور اضطراب ہے، پرویز مشرف آرمی چیف رہ چکے ہیں، پرویز مشرف نے 40 سال سے زائد پاکستان کی خدمت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے غداری کیس میں فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا تھاکہ پرویز مشرف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button