پاکستانی خبریں

صوبائی وزیر نے نون لیگ کیخلاف بڑا بیان دے کر سب کو خبردار کردیا، نون لیگی ارکان میں ہلچل مچ گئی

صوبائی وزیر محمودالرشید نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ن لیگ کا کڑاکا نکال دیا ہے ، جلد سب کوسیدھا کردیں گے ۔

محمود الرشید نے کہا کہ پولیس مسلسل حسان نیازی کی تلاش ہے ،وزیر اعظم کے بھانجے میں اگر جرم کیاہے تو بالکل پولیس ان کو پکڑ لے گی ، وہ جلد یا بدیر قانون کی گرفت میں آئیں گے ، اگر وہ سن رہے ہوں توان کوچاہئے کہ فوری طور پر خود کوقانون کے حوالے کردیں۔

محمود الرشید خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ن لیگ کاکڑاکانکال دیاہے اور جلد سب کو سیدھا کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جن کویہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتے ہیں، ان کو تگنی کاناچ نچا دیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button