پاکستانی خبریں

آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کا اگلا قدم کیا ہو گا، تہلکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد وزیراعظم نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔ عمران خان اعلی عدلیہ کے تفصیلی فیصلے کے بعد تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہے ہیں، حتمی فیصلہ جلد کر لیے جانے کا امکان۔

آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد وزیراعظم نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا، عمران خان اعلی عدلیہ کے تفصیلی فیصلے کے بعد تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہے ہیں، حتمی فیصلہ جلد کر لیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے تفصیلی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے کو حل کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اپنے رفقاء اور قانونی ماہرین سے تفصیلی مشاورت کر رہے ہیں۔ اس معاملے کو حل کرنے کیلئے وزیراعظم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

جلد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تفصیلی فیصلہ 39 صفحات پرمشتمل ہے۔ تحریری فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نےتحریرکیا ہے۔ فیصلے میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے مقدمہ تھا کہ کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

آرمی چیف کی تقرری، ریٹائرمنٹ اورتوسیع کی تاریخ موجود ہے۔ قانون کے تحت جنرل کے رینک کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر یا مدت ملازمت نہیں دی گئی۔ پہلی باریہ معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں آیا۔ سماعت کے پہلے روز درخواست گزارعدالت میں پیش نہیں ہوا۔درخواست گزار اگلی سماعت میں عدالت میں حاضرہوا۔ ہماری حکومت قوانین کی ہے یا افراد کی؟ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع دی گئی۔ آرمی چیف کاعہدہ لامحدوداختیار اورحیثیت کا حامل ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button