پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران کا دورہِ بحرین، اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے نوازا جائے گا

وزیراعظم عمران خان آج بحرین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان اور امیربحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج بحرین جائیں گے، وزیراعظم بحرین کا دورہ امیر بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور امیر بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی امورسے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم کے دورہ بحرین سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاک بحرین تعلقات باہمی اعتماد اورعقائد پر مشتمل ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی و دیگرشعبوں میں پاکستان اور بحرین کا قریبی رابطہ ہے، وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button