پاکستانی خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور اچانک ایسی کون سی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھ کر شائقین کی خوشی کی انتہا نہ رہی؟ جان لیں اس خبر میں

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری تھا جسے دیکھنے کیلئے طالبعلموں سمیت بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھی۔

راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل دیکھنے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی سٹیڈیم پہنچ گئے جہاں شائقین کرکٹ اور طالبعلم انہیں دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور نعرے لگائے۔ آصف غفور کی آمد پر شائقین کرکٹ کے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے شدید متاثر رہا تاہم سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جس کے بعد پاکستان نے آج آخری روز کے کھیل میں بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہو گیا۔ اس میچ میں بابر اعظم اور عابد علی نے سنچریاں اسکور کی تھی

Related Articles

Back to top button