پاکستانی خبریں

سانحہ پی آئی سی: فیاض الحسن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک وکیل کی شناخت مگر پولیس پھر ناکام

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی ہے۔ ملزم ہربنس پورہ کا رہائشی ہے ،پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا لیکن وہ فرار ہوگیا۔

پولیس نے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کو پی آئی سی ہنگامہ آرائی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے ایک وکیل کی شناخت کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کی رہائش لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں ہے۔

پولیس نے چھاپہ مارا تو اس وقت گھر کو تالے لگے ہوئے تھے،اطلاعات کے مطابق ملزم گھر کو تالے لگا کر اہلخانہ کے ساتھ فرار ہوگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد عبدالماجد کو گرفتار کرلیں گے۔

واضح رہے کہ گیارہ دسمبرکو پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان تصادم ہوا تھا ، اس موقع پر وکلا نے دل کے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی ۔اس دوران فیاض الحسن چوہان صورتحال پر قابو پانے کیلئے وہاں آئے تھے تاہم انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایاگیا، بال نوچے گئے اور تھپڑ رسید کئے گئے۔ فیاض الحسن چوہان کے مطابق انہیں اغواکرنے کی کوشش کی گئی اور فائرنگ بھی کی گئی۔

 

Related Articles

Back to top button