پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس، اہم ملاقاتوں کے نتائج بہت جلد

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

مزید جانیئے: وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ مدینے میں مصروفیات کیا ہونگی ؟ جانیے

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرقی وسطیٰ میں تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرتا رہے گا، اس کے علاوہ پاکستان خطے اور دنیا کے امن کیلئے کوششوں میں مدد بھی فراہم کرتا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے۔ وزیراعظم جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button