پاکستانی خبریں

عمرا ن خان کو آخر کار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نکالنا پڑے گا، بڑے بیان نے پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچا دی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بڑی بحث ہورہی ہے لیکن عمرا ن خان کو آخر کار ان کو نکالنا پڑے گاکیونکہ ان میں اہلیت ہی نہیں ہے۔

تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بڑی بحث ہورہی ہے لیکن عمرا ن خان کو آخر کار ان کو نکالنا پڑے گاکیونکہ ان میں اہلیت ہی نہیں ہے۔

ہارون الرشید نے کہا ہے کہ کچھ ایسے صحافی ہیں جن کو حکومت سمیت کوئی سیاسی جماعت نہیں بلاتی ، میں بھی ان میں سے ایک ہوں توایسے کیا ہوجاتاہے ؟ ہم اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔ ہم سے حکومت بھی ناراض ہے ، ن لیگ بھی ناراض اور پیپلز پارٹی بھی ناراض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بڑی بحث ہورہی ہے لیکن عمرا ن خان کو آخر ان کو نکالنا پڑے گاکیونکہ ان میں اہلیت ہی نہیں ہے ۔

ہارون الرشید کا کہناتھا کہ اگر شہباز شریف وزیراعلیٰ ہوتے تو ایسا کبھی نہ ہوتا ا گرچہ وہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءاور ڈاکٹرز کو مقدمے بازی میں نہ جانے دیں بلکہ اپنی غلطی کو تسلیم کر کے توبہ کریں ، غلطی کرنے سے انسان تباہ نہیں ہوتے بلکہ غلطی کرکے اس پر سٹینڈ لینے سے تباہ ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button