پاکستانی خبریں

پی آئی سی واقعے پر  فیاض الحسن چوہان نے نیا انکشاف کر دیا، سب دنگ رہ گئے

صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی واقعے میں ملک دشمن قوتوں کی سازش شامل تھی۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت گزشتہ دو دن سے اسی موقف پر قائم ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندوہناک واقعے میں کسی ملک دشمن سیاسی قوت کا ہاتھ تھا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعے میں ڈاکٹروں اور وکلاء کے درمیان تنازعے کو سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی جسے بزدار حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات کے باعث کنٹرول کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء قیادت کی طرف سے بھی اس حقیقت کا اعتراف بزدار حکومت کے اس موقف کی تائید ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کا اس معاملے پر غیر سنجیدہ رویہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور انتشار کو جنم دینے کا سبب بنے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن اس حساس ایشو پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے امنِ عامہ کی بحالی کو ترجیح دے گی۔

Related Articles

Back to top button