پاکستانی خبریں

وزیراعظم کا پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب، قانونی اصلاحات سے متعلق بریفنگ متوقع

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی نمائندگی کے لئے گائیڈ لائنز دینگے۔ اجلاس میں ترجمانوں کو معیشت میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا جائیگا، اجلاس میں قانونی اصلاحات سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی اور وزیر اعظم عمران خان سیاسی امور پر ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دینگے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران کا فیاض الحسن چوہان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم تفصیلات سامنے آتے ہی تہلکہ مچ گیا

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کیا اور پی آئی سی واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعظم نے فیاض چوہان کی جانب سے معاملہ سلجھانے کے لئے موقع پر پہنچنے کی تعریف کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کو وکلا تشدد کے باعث کوئی چوٹ تو نہیں آئی۔

 

Related Articles

Back to top button