پاکستانی خبریں

متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان کے کتنے صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا؟ قومی اسمبلی میں نئی بحث چھڑ گئی

متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان کے صوبوں کی تعداد چار سے بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیاگیاہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے صوبوں کی تعداد چار سے بڑھا کر 8 کرنے کامطالبہ کر دیاہے اور بل قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیاگیاہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیوایم نے پاکستان کے آٹھ صوبے بنانے کا مطالبہ کر دیاہے، ایم کیوایم کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیاہے، بل کے مطابق ایم کیوایم نے پنجاب کے تین، سندھ اور کے پی کے کے دو، دو صوبے بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے جمع کروائے گئے بل کے متن میں کہا گیاہے کہ سینٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر 188 کر دی جائیں، اسی طرح جو آٹھ صوبے ہوں گے ، ان کی 22 نشستیں ہونگی جبکہ فاٹاکی آٹھ اور اسلام آباد کی چار نشستیں ہوں گی ، تاہم ہمارے ذرائع کے مطابق فاٹا کی نشستیں آئندہ انتخابات میں ختم ہو جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button