پاکستانی خبریں

سانحہ پی آئی سی کی مذمت کرنے پر ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں سینئر بیرسٹر کے داخلے پر پابندی عائد۔۔۔ اہم خبر آگئی

سانحہ پی آئی سی کی مذمت کرنے پر ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں سینئر بیرسٹر کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں پی آئی سی واقعہ پر بحث ہوئی، متفقہ قرارداد میں واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور انتظامیہ کے رویہ کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں وکلا کی رہائی اور ایف آئی آر ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر عرفان کے خلاف کارروائی اور بیرسٹر اعتزاز احسن کے ڈسٹرکٹ اور ہائیکورٹ بار میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران کا فیاض الحسن چوہان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم تفصیلات سامنے آتے ہی تہلکہ مچ گیا

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کیا اور پی آئی سی واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعظم نے فیاض چوہان کی جانب سے معاملہ سلجھانے کے لئے موقع پر پہنچنے کی تعریف کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کو وکلا تشدد کے باعث کوئی چوٹ تو نہیں آئی۔

 

Related Articles

Back to top button