پاکستانی خبریں

ڈی آئی خان میں بس اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور وین میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جاں بحق و زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد موقع پر جاں بحق اورمتعد د ہوگئے جبکہ ایک مسافر بس میں ہی پھنس گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک مسافر بس کے اندر ہی پھنس گیا تھا جس کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا جسے نکالنے کیلئے امدادی ٹیموں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی آئی خان ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ نے زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

Related Articles

Back to top button