پاکستانی خبریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی طور پر رینجرز طلب، حالات کشیدہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہنگامی طور پر رینجرز طلب کر لی گئی

بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے خوفناک تصادم کے باعث ایک نوجوان جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، یونیورسٹی انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کر لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی طور پر رینجرز طلب، بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے خوفناک تصادم کے باعث ایک نوجوان جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، یونیورسٹی انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

اس تصادم میں نائب امیر جماعت اسلامی حملے میں بال بال بچ گئے۔ تصادم یونیورسٹی کے ہوسٹلز میں ہوا جہاں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ گولیاں بھی چلائی گئیں۔ جسکے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 9 افراد شدید زحمی ہو گئے۔

زخمیوں میں معراج خٹک، محمد اسامہ، جمال چیمہ،معاز سعید، طفیل، فیصل اورعرفان کے نام شامل ہیں۔

تصادم کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ تصادم سرائیکی اور جمیعت کے درمیان ہوا۔ یونیورسٹی میں ایک بک میلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا آج آخری روز تھا اسی دوران یہ واقع پیش آیا۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی کو ایک روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ نے حالات کو قابو کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button