پاکستانی خبریں

پی آئی سی ہسپتال پر وکلاء کا حملہ، چیف جسٹس بھی آخر کار بول پڑے، بڑا بیان جاری کر دیا

پی آئی سی ہسپتال پر وکلاء کے حملہ پر چیف جسٹس نے ردعمل میں کہا کہ کل جو کچھ لاہور میں ہوا اُس پر ہمیں بہت افسوس ہے، واقعے سے پوری کمیونٹی کو ضرب لگی۔

پی آئی سی ہسپتال پر وکلاء کا حملہ، چیف جسٹس نے بھی ردعمل دے دیا، آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ لاہور میں ہوا اُس پر ہمیں بہت افسوس ہے، واقعے سے پوری کمیونٹی کو ضرب لگی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی جانب سے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال پر وکلاء کے حملے کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران لاہور میں پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کا تذکرہ ہوا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کل جو کچھ لاہور میں ہوا اُس پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ بلوچستان حکومت کے ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کرنا ہے لیکن پی آئی سی واقعے سے پوری کمیونٹی کو ضرب لگی ہے۔

دوسری جانب وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل ملک بھرکی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیدران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، چھاپے مارنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔گرفتار وکلاء پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ بار کے ارکان نے نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کی، تاکہ معاملے کا کوئی حل نکل سکے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے اصل محرکات کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔وکلاء پرامن طریقے سے احتجاج کریں گے۔ احسن بھون نے کہا کہ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے ، وکلاء برادری گرفتار وکلاء کی رہائی کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگے گی۔اگر کسی طالع آزما نے کوشش کی تو وکلاء اس سے بھی نمٹ لیں گے۔

Related Articles

Back to top button